ٹوئیٹ کے زیر اہتمام ”میری کلا میری پہچان“ ورکشاپ کی سند تقسیم تقریب منعقد
نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔ خواتین کی تعلیم و بااختیاری کے لیے سرگرم تنظیم دی ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ (ٹوئیٹ) کے زیر اہتمام سات روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ ”میری کلا میری پہچان“ کے اختتام پر سند تقسیم تقریب کا انعقاد جامعہ نگر میں واقع ٹوئیٹ فسیل
ٹوئیٹ کے زیر اہتمام ”میری کلا میری پہچان“ ورکشاپ کی سند تقسیم تقریب منعقد


نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔ خواتین کی تعلیم و بااختیاری کے لیے سرگرم تنظیم دی ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ (ٹوئیٹ) کے زیر اہتمام سات روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ ”میری کلا میری پہچان“ کے اختتام پر سند تقسیم تقریب کا انعقاد جامعہ نگر میں واقع ٹوئیٹ فسیلیٹیشن سینٹر میں کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو دوپٹہ ڈیزائننگ کی عملی اور تخلیقی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا، تاکہ ان میں خود انحصاری، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ ورکشاپ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی اور عملی تربیت حاصل کی شرکاءنے ورکشاپ کے دوران تیار کردہ اپنے تیار کردہ دوپٹہ ڈیزائنز کی نمائش بھی کی، جس نے ان کی بڑھتی ہوئی مہارت اور اعتماد کی جھلک پیش کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رمشہ جان، ریسرچر و ایجوکیٹر، سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ، جامعہ ملیہ اسلامیہ تھیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خواتین کی بااختیاری کے لیے ہنرمندی پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ٹوئیٹ کی کوششوں کو سراہا اور شرکاءکو اپنی صلاحیتوں کو مستقل ذریعہ معاش میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر ٹوئیٹ کی چیئرپرسن رحمت النساءاور جنرل سیکریٹری شائستہ رفعت نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے خواتین کو تعلیم، تخلیقی صلاحیتوں اور کمیونٹی سپورٹ کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شرکاءکی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی مہارتوں کو مزید فروغ دیں۔ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے والی تمام شرکاءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔

یہ پروگرام خواتین کی ہنرمندی، خود اعتمادی اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا، جو کمیونٹی کی سطح پر خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے تنظیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande