
گنڈولہ میں پھنسے 300 سیاحوں کے بعد ڈی جی پی، آئی جی پی، اعلیٰ حکام گلمرگ پہنچ گئےسرینگر، 25 مئی (ہ س)۔ تین سو سے زیادہ سیاح تکنیکی خرابی کی وجہ سے دوپہر کے وقت گلمرگ گنڈولا سروس کو روکے جانے کے بعد درمیان میں پھن گئے، جنہیں ریسکیو کئے جانے کی کاروائی بڑے پیمانے پر چلائی گئی۔ ریسکیو مہم کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، آئی جی پی کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام گلمرگ پہنچ گئے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں دنیا کی بلند ترین کیبل کار خدمات میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی نلین پربھات، آئی جی پی کشمیر وی کے بردی اور دیگر اعلیٰ حکام امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے گلمرگ پہنچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میجر جنرل پنیت ڈوول میجر جنرل منوج دتاترے جوشی، کمانڈر بریگیڈیئر ایم بی سنگھ اور راج رائفلز کے کرنل ایس کے یادو سمیت فوجی اہلکار بھی گلمرگ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ گلمرگ میں کیبل کار سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد 300 سے زیادہ سیاح درمیان میں پھنسے ہوئے تھے۔ فی الحال رسیکو آپریشن جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir