راجوری کے گھنے جنگلات میں چھپے دہشتگردوں کی تلاش میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری
جموں, 25 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے گھنے جنگلات میں چھپے مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن پیر کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ حکام کے مطابق فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے ہفت
Opra


جموں, 25 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے گھنے جنگلات میں چھپے مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن پیر کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ حکام کے مطابق فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے ہفتہ کے روز مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈوریمل-گمبھیر مغلاں علاقے میں آپریشن شیروالی شروع کیا تھا۔آپریشن کے آغاز کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مختصر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم مزید تیز کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے سخت محاصرہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نگرانی کا نظام بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ ٹیمیں ڈرونز اور سنفر ڈاگز کی مدد سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کیے جا سکیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں دو سے تین دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 11:30 بجے گمبھیر مغلاں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande