وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری کے جنتا دربار میں نوکری کے لئے لوگوں کی بھیڑ
کولکاتہ، 25 مئی (ہ س):۔ ملازمت کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد نے پیر کو کولکاتا کے سالٹ لیک میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں منعقدہ جنتا دربار پروگرام میں پہنچی۔ امیدواروں کی ایک لمبی قطار وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری سے ملنے اور اپنے مسائل ب
وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری کے جنتا دربار میں نوکری کے لئے لوگوں کی بھیڑ


کولکاتہ، 25 مئی (ہ س):۔

ملازمت کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد نے پیر کو کولکاتا کے سالٹ لیک میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں منعقدہ جنتا دربار پروگرام میں پہنچی۔ امیدواروں کی ایک لمبی قطار وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری سے ملنے اور اپنے مسائل بتانے کے لیے انتظار کرتی نظر آئی۔ سیکورٹی اہلکاروں کو بھیڑ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً ملازمت کے خواہشمند تنظیموں کے15 نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ان میں بھرتی گھوٹالے کے سبب خود کو محروم محسوس کرنے والے امیدوار وں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملازمت سے محروم ہونے والے 2ہزار اساتذہ اور تعلیمی کارکنان کے نمائندے بھی شامل تھے۔ سب نے وزیر اعلیٰ سے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد شوبھیندو ادھیکاری نے عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ”جنتا دربار“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے ہر پیر کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سالٹ لیک میں واقع پارٹی دفتر میں موجود رہیں گے۔

پیر کی صبح وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل ہی نوکری کے امیدواروں کی بڑی تعداد دفتر کے باہر جمع ہو گئی تھی۔ ایک امیدوار نے بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے بڑی توقعات کے ساتھ آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ سے ملنے کی بارہا کوششوں کے باوجود انہیں کبھی موقع نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادھیکاری ماضی میں بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے اور اب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان سے براہ راست ملاقات ممکن ہے۔ امیدوار نے مطالبہ کیا کہ نوکریوں سے محروم ہونے والے 26 ہزار میں سے مستحق امیدواروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لاکیٹ چٹرجی اور ششی اگنی ہوتری سمیت کئی ریاستی بی جے پی لیڈر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے امیدواروں کے نمائندوں سے بند کمرے میں بات چیت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande