عید الاضحیٰ کے پیش نظر حکومت نے ملازمین کے لیے خصوصی چھٹی کو منظوری دی
جموں, 25 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر یونین ٹیریٹری کے سرکاری ملازمین کے لیے 29 مئی بروز جمعہ ایک دن کی اسپیشل کیژول لیو منظور کر دی ہے۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گ
Jk govt


جموں, 25 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر یونین ٹیریٹری کے سرکاری ملازمین کے لیے 29 مئی بروز جمعہ ایک دن کی اسپیشل کیژول لیو منظور کر دی ہے۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق یہ رخصت اُن ملازمین کے لیے ہوگی جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ خصوصی رخصت منظور کی گئی ہے۔حکم نامے کی نقول تمام انتظامی سکریٹریوں، محکموں کے سربراہان، ڈپٹی کمشنروں اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی اور تشہیر کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande