کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف عرضی پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اچانک خبروں میں آئی کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف دائر عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج جب اس معاملے کا چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا تو عد
کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف عرضی پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار


نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اچانک خبروں میں آئی کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف دائر عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج جب اس معاملے کا چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا تو عدالت نے کہا کہ فی الحال یہ ایسا کوئی سنگین یا ہنگامی معاملہ نہیں ہے جس پر فوری سماعت کی ضرورت ہو۔

یہ عرضی وکیل راجا چودھری نے دائر کی ہے۔ عرضی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نامی خود ساختہ سیاسی تنظیم کی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے۔ ان فرضی وکلا پر الزام ہے کہ وہ جعلی ڈگریاں لے کر وکالت کے پیشے میں سرگرم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande