جموں و کشمیر میں پنچایتی و بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں : الطاف بخاری
جموں, 25 مئی (ہ س)۔ اپنی پارٹی نے جموں و کشمیر میں پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوری نظام کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے یہ انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں۔پارٹی ترجما
Altaf bukhari


جموں, 25 مئی (ہ س)۔ اپنی پارٹی نے جموں و کشمیر میں پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوری نظام کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے یہ انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں۔پارٹی ترجمان کے مطابق یہ مطالبہ پیر کو جموں میں پارٹی صدر سید اطاف بخاری کی صدارت میں منعقدہ ایک صوبائی سطح کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ عوام پنچایت اور یو ایل بی انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کو مزید تاخیر کے بغیر انتخابات منعقد کرنے چاہئیں۔

اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے عمر عبداللہ حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے کئی وعدے اب تک پورے نہیں کیے گئے۔ ان وعدوں میں 200 یونٹ مفت بجلی، مفت گیس سلنڈر، اضافی راشن، نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں اور ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے جیسے اعلانات شامل تھے۔پارٹی قیادت نے ضلعی سطح کے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رابطہ مہم مزید تیز کریں اور اپنے علاقوں میں لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔ ساتھ ہی کارکنوں کو آئندہ پنچایت اور یو ایل بی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande