
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے دھار کی تاریخی بھوج شالہ کا دورہ کیا، ماں واگ دیوی کا درشن کیا اور پوجا کی
دھار، 25 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پیر کو اپنے دورہ دھارکے دوران تاریخی بھوج شالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ماں واگ دیوی کی مقدس سرزمین پر واقع بھوج شالہ مندر میں جاکر پوجا کرکے سب کی بھلائی اور بہبود کی پرارتھنا کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پیر کو تقریباً 1:30 ڈیڑھ بجے بھوج شالہ پہنچے۔ انہوں نے وہاں ماں واگ دیوی کی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ہماری سناتن ثقافت کی عزت نفس کی علامت ہے۔ مدھیہ پردیش پر ماں واگ دیوی کا آشیرواد ہمیشہ قائم رہے۔
وزیر اعلیٰ کے دورہ کے پیش نظر صبح سے ہی بھوج شالہ اور شہر کی اہم سڑکوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ بھوج شالہ کمپلیکس کے ارد گرد پولیس تعینات تھی اور داخلے کو کنٹرول کیا گیا تھا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں بی جے پی قائدین، کارکنان اور عقیدت مند بھی موجود تھے۔ بھوج شالا پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ موتی باغ چوک پہنچیں گے۔ وہاں ہونے والے جلسہ عام میں وہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد بھی مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا پروگرام دیوی ساگر تالاب میں میں بھی طے ہے، جہاں وہ جل گنگا سموردھن ابھیان اور گنگا دسہرہ پروگراموں کے حصہ کے طور پر رضاکارانہ طور پر پانی کے تحفظ کو فروغ دیں گے۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے پیش نظر دھار شہر میں ٹریفک کا خصوصی ڈائیورزن اور نو وہیکل زون لاگو کیا گیا ہے۔ کئی بڑے راستوں پر بھاری اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے عوام سے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی