
نوئیڈا، 25 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا کے دنکور تھانہ علاقے میں کھیرلی نہر کے قریب جھگی بستیوں میں پیر کی دوپہر زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں دو درجن سے زائد جھونپڑیاں تباہ ہوگئیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ آج دوپہر کو اطلاع ملی کہ کھیرلی گاؤں سے گڑھی جانے والی سڑک پر نہر کے کنارے بنی جھونپڑیوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نےبتایا کہ واقعے میں دو درجن جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا کے ایچھرگاؤں کے قریب ہنسراج کمپلیکس میں آج صبح ایک بجلی کے ٹرانسفارمر میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناء آج صبح سیکٹر 76 کے امرپالی سلیکن سٹی مارکیٹ میں ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ اس آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد