کشتواڑ پولیس نے پوکسو ایکٹ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔
کشتواڑ پولیس نے پوکسو ایکٹ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ جموں، 25 مئی (ہ س)۔ کشتواڑ میں پوکسو اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج ایک حساس کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع
Arrested


کشتواڑ پولیس نے پوکسو ایکٹ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

جموں، 25 مئی (ہ س)۔ کشتواڑ میں پوکسو اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج ایک حساس کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت سفیان احمد ولد غلام نبی لون، ساکن لڈسا سرتھل، کے طور پر ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر پرائیویٹ گاڑی چلاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر متاثرہ کو بلیک میل کرنے، جنسی مطالبات کرنے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزمان کے موبائل فون ضبط کر لیے ہیں تاکہ فارنسک جانچ اور ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور شخص سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے جسے مبینہ طور پر متاثرہ کی ویڈیو موصول ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات ایس ایچ او کشتواڑ فردوس احمد کر رہے ہیں جبکہ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ایشان گپتا خود معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ویڈیوز پھیلانے میں کتنے افراد ملوث ہیں، تاہم تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس توفیق عمر لون نامی ایک طالب علم کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کے خلاف پوکسو ایکٹ، آئی ٹی ایکٹ اور بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہی ہیں جبکہ تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande