جامعہ ملیہ اسلامیہ می ںڈیزائن ڈگری شو 2026کا افتتاح
انیس بڑے گریجویشن پروجیکٹس شامل،ڈی ڈی ایس دوہزار چھبیس کٹیلاگ بھی جاری نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔ڈیزائن اینڈ انوویشن ڈپارٹمنٹ، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جمعہ بائیس مئی دوہزار چھبیس کو سی آئی ٹی۔ایف ٹی کے کانفرنس ہال،جامعہ ملیہ اسلامیہ م
جامعہ ملیہ اسلامیہ می ںڈیزائن ڈگری شو 2026کا افتتاح


انیس بڑے گریجویشن پروجیکٹس شامل،ڈی ڈی ایس دوہزار چھبیس کٹیلاگ بھی جاری نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔ڈیزائن اینڈ انوویشن ڈپارٹمنٹ، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جمعہ بائیس مئی دوہزار چھبیس کو سی آئی ٹی۔ایف ٹی کے کانفرنس ہال،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میں ڈیزائن ڈگری شو دوہزار چھبیس (ڈی ڈی ایس دوہزار چھبیس) کا افتتاح کیا۔ بائیس اور تیئس مئی دوہزار چھبیس کو منعقدہ دو روزہ نمائش، گریجویشن ماسٹر آف ڈیزائن کے طلبہ کے بڑے فائنل پراجیکٹس کو پیش کرتی ہے نیز یہ نمائش تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات، تحقیق، اور ڈیزائن سوچ کو وِکِسِٹ بھارت کے قومی وڑن سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب کا باقاعدہ افتتاح پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا۔انہوں نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں، پروفیسر قمر ارشاد، ڈین، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اور صدر، شعبہ ڈیزائن و انوویشن، نے ایک ایسے تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے شعبے کے عزم پر روشنی ڈالی جہاں تخیل کو بامعنی جدت اور سماجی طور پر متعلقہ ڈیزائن حل میں تبدیل کیے جانے کے ساتھ ساتھ عزت مآب پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے اختراعات، ڈیزائن کی تعلیم اور بین الضابطہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے حاصل تعاون اور ان کے عہد کا اعتراف بھی کیا جاتاہے۔

افتتاحی خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گریجویٹ طلبہ کے تخلیقی اور تحقیقی کاموں کی تعریف کی اور انہیں تجسس، عزم اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ ڈیزائن کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے، ثقافت، ٹکنالوجی اور مستقبل کو جہت دینے میں ڈیزائن کا انقلاب آفریں رول ہوتاہے، نیز انہوں نے وکسیت بھارت کی امنگوں اور توقعات کے مطابق اختراعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں شعبہ کے تعاون کی تعریف کی۔اس نمائش میں صنعتی اور مصنوعات کے ڈیزائن، صارف کا تجربہ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈیزائن، کمیونیکیشن ڈیزائن، نمائشی ڈیزائن، اور سسٹمز ڈیزائن پر محیط انیس بڑے گریجویشن پروجیکٹس پیش کیے گئے تھے۔ پروجیکٹس پائیداری، شمولیت، تکنیکی جدت طرازی، اور کمیونٹی کی شمولیت کا شان دار مظاہر ہ کرتے ہیں۔ جن قابل ذکر کاموں کی نمائش کی گئی ان میں بجلی سے پاک ہائبرڈ سیرامک فوڈ پرزرویشن سسٹم، مشین لرننگ کی مدد سے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کا ٹول، کچا ریشم پیدا کرنے والی ہندوستانی صنعت سے متعلق کمیونٹی کے لیے ایک کثیر لسانی ڈیجیٹل پلیٹ فارم، نان اے سی ریلوے ڈبوں کے لیے کولنگ سسٹم، اور جامعہ نگر، دہلی کے لیے ای رکشا موبلٹی فریم ورک شامل تھے۔پروفیسر للت کمار داس، سینئر فیکلٹی رکن نے ایک بین الضابطہ رہنمائی کے اقدام کی تجویز پیش کی جس میں طلبہ کو ڈیزائن اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کے فیکلٹی اراکین کی مشترکہ طور پر رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے، جس سے سیکھنے کے وسیع تناظر اور زیادہ جامع تعلیمی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔تقریب کی ایک اہم خاص بات طلبہ، فیکلٹی اراکین اور مدعو مہمانوں کی پرجوش تالیوں کے درمیان مہمان خصوصی کے ساتھ ڈین اور سینئر فیکلٹی اراکین کی طرف سے ڈی ڈی ایس دوہزار چھبیس کیٹلاگ کا باضابطہ اجرا بھی تھا۔ کیٹلاگ گریجویٹ منصوبوں کی منضبط کرتا ہے اور شعبہ کی تعلیمی اور تخلیقی کامیابیوں کا مظہر ہے۔ڈاکٹر توصیف مجید نے شکریے کی رسم ادا کی۔ انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مہمان خصوصی، معزز فیکلٹی اراکین، جیوری ممبران، اساتذہ، طلبہ، منتظمہ کمیٹی اور پروگرام کے انعقاد میں تمام تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد، جیوری کے اراکین نے گریجویٹ طلبہ کے ساتھ جانچ اور بات چیت کے لیے نمائش کی جگہوں کا دورہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande