آنے والے تہواروں کے پیش نظر تھانہ جعفرآباد میں دہلی پولیس اور معزز شخصیات کی اہم میٹنگ
نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔آنے والے تہواروں کو پرامن اور بھائی چارے کے ساتھ منانے کے مقصد سے شمال مشرقی دہلی کے تھانہ جعفرآباد میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تنویر اشرف نے کی۔ میٹنگ میں علاقے کے معزز شہریوں، سماجی تنظیموں کے
آنے والے تہواروں کے پیش نظر تھانہ جعفرآباد میںدہلی پولیس اور معزز شخصیات کی اہم میٹنگ


نئی دہلی،25مئی (ہ س)۔آنے والے تہواروں کو پرامن اور بھائی چارے کے ساتھ منانے کے مقصد سے شمال مشرقی دہلی کے تھانہ جعفرآباد میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تنویر اشرف نے کی۔ میٹنگ میں علاقے کے معزز شہریوں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ذمہ دار افراد نے شرکت کی اور امن و امان قائم رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او تنویر اشرف نے کچھ اہم ہدایات پیش کیں جس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے ممنوعہ جانور کی قربانی نہ کی جائے، اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے عقائد اور جذبات کا پورا خیال رکھا جائے، اپنے آس پاس گندگی اور کچرا نہ پھیلایا جائے اور نگر نگم کی طرف سے طے شدہ کوڑا گھروں پر ہی کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے اپیل کی کہ مساجد اور عیدگاہوں سے عام لوگوں کو امن و سکون کے ساتھ تہوار منانے کے لیے بیدار کیا جائے۔میٹنگ کے دوران شمع این جی او اور ناگرک بھائی چارہ امن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے ایک اہم مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ روڈ نمبر 66 پر عید کے دن کچھ تاجر چمڑے کی خرید و فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی ہوتی ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی بنا رہتا ہے لہذا اگر پولیس اہلکار صبح سے ہی اس روڈ پر اس طرح کی سرگرمیوں کو روک دیں تو اس مہم میں ہم سماج کے لوگ بھی پولیس کا پورا ساتھ دیں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ کسی بھی طرح کا کوئی خلل پیدا نہ ہو اور نہ ہی مذہبی عقائد کو کوئی ٹھیس پہنچے بلکہ تمام لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے عید کا تہوار خوشی و مسرت کے ساتھ منائیں۔میٹنگ میں مولانا محمد اویس، محمد صابر، ڈاکٹر احتشام سید، صوفی شاہد، آصف انصاری، نفیس الدین، محمد اسلم، سلیم ملک، فاضل خان، آصف ادریسی، محمد حیدر علی، یوسف مرزا، محمد شاہد، سنجیو کمار اور انتظار احمد وغیرہ نے پولیس انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آج کی میٹنگ میں جو بھی مشورے اور احکامات سامنے آئے ہیں ان پر پوری طرح عمل کیا جائے گا اور آنے والے تمام تہوار آپسی بھائی چارے اور امن و شانتی کے ساتھ منائے جائیں گے جس میں عوام کی شرکت پوری طرح شامل رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande