اسٹیٹ بینک کے ریجنل دفتر میں آگ لگی، لاکھوں مالیت کی املاک جل کر خاک
سیوان، 25 مئی (ہ س)۔ سیوان ٹاؤن تھانہ علاقے میں مصروف راجندر پتھ واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے علاقائی دفتر میں پیر کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور راجندر پتھ پر کچھ دیر کے
ایس بی آئی ریجنل دفتر میں لگی  آگ لگ، لاکھوں مالیت کی املاک جل کر خاکستر


سیوان، 25 مئی (ہ س)۔ سیوان ٹاؤن تھانہ علاقے میں مصروف راجندر پتھ واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے علاقائی دفتر میں پیر کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور راجندر پتھ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب بینک کے دفتر کی کھڑکیوں سے دھواں نکلنے سے آس پاس کے دکاندار پریشان ہوگئے۔ ان لوگوں نے شور کیا، بینک کے سینئر افسران کو خبردار کیا اور فوری طور پر سٹی پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر ایس بی آئی حکام، سٹی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تب تک آگ تیزی سے پھیل چکی تھی اور دفتر کے ایک بڑے حصے کو اپنیزد میں لے چکی تھی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے سے دفتر میں موجود اہم دستاویزات، فرنیچر، کمپیوٹر، ایئر کنڈیشنر اور دیگر الیکٹرانک آلات جل گئے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق کروڑوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔حالانکہ اصل نقصان کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ٹاؤن تھانہ انچارج نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ حالانکہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دریں اثناء فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع ملنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande