جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
جموں, 25 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع جموں کے بشنہ علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت روہت کمار ولد راج کم
Drug


جموں, 25 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع جموں کے بشنہ علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم کی شناخت روہت کمار ولد راج کمار سکنہ پھلور، ضلع جالندھر پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بشنہ کی ایک ٹیم نے چرکن کوٹلی علاقے میں سیفائر روٹس اینڈ ونگز اسکول کے قریب ناکہ چیکنگ اور تلاشی مہم کے دوران ملزم کو مشتبہ حالت میں روکا۔ تلاشی کے دوران اُس کے قبضے سے تقریباً 12 گرام ہیروئن نما نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ بشنہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ منشیات کے اس نیٹ ورک کے آگے اور پیچھے کے روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔

جموں پولیس نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande