
علی گڑھ،25 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 15امیدواروں کو آگرہ میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے روزگار میلے کے انیسویں ایڈیشن کے دوران تقرری نامے جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام کا ورچوئل افتتاح کیا اور ملک بھر میں 47 مقامات پر نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں سے خطاب کیا۔ آگرہ میں علاقائی سطح کا پروگرام آفیسرز کلب، آگرہ کینٹ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس تقریب کے دوران مختلف مرکزی سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے والے تقریباً دو سو امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے گئے۔ ان میں اے ایم یو کے پندرہ امیدوار بھی شامل تھے جن میں ڈاکٹر عنبر خان، ڈاکٹر مزمل لطیف، ڈاکٹر عتیقہ جاوید صدیقی، ڈاکٹر تنوج ماتھر، ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر محمد باقر عباس، ڈاکٹر رزین فاطمہ، ڈاکٹر آکاش پریہ درشی، ڈاکٹر شاکر احمد نائیکو، ڈاکٹر دیوان تسکیر خان، ڈاکٹر عبدالشکیل، ڈاکٹر عبدالمعید، ڈاکٹر علی عمران عثمانی، ڈاکٹر معید الرحمان اور ڈاکٹر غلام سرور خان شامل ہیں۔
روزگار میلہ کا آغاز حکومتِ ہند کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مختلف وزارتوں اور محکموں میں بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ