بی آر ایس حیدرآباد کے ہر گھر کو 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی: کے ٹی آر
حیدرآباد، 25 مئی (ہ س) - بھارت راشٹرا سمتی (بی آر ایس)کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ بی آرایس اقتدار میں واپس آنے کے بعد حیدرآباد کے ہر گھرکو بلا تعطل 24 گھنٹے پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔ کوکٹ پلی میں پارٹی کارکنوں
بی آر ایس حیدرآباد کے ہر گھر کو 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی: کے ٹی آر


حیدرآباد، 25 مئی (ہ س) - بھارت راشٹرا سمتی (بی آر ایس)کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ بی آرایس اقتدار میں واپس آنے کے بعد حیدرآباد کے ہر گھرکو بلا تعطل 24 گھنٹے پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔

کوکٹ پلی میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے تلنگانہ کو بجلی کی کمی کا سامناکرنے والی ریاست سے بدل کربلا تعطل بجلی کی فراہمی والی ریاست بنا دیا تھا اور اسی طرح وہ شہر میں چوبیس گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کی ضمانت دیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے، کانگریس کے دور حکومت میں اس خطے کو بجلی کی شدید کٹوتیوں اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو احتجاج اور تحریکیں چلانے پر مجبور ہوناپڑا تھا۔ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کی قیادت میں سابقہ بی آر ایس حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ علاحدہ ریاست کے قیام کے بعد 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور مشن بھاگیرتا تاریخی اقدامات بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس شخص نے تلنگانہ کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی وہ کے سی آر ہیں، اور جو شخص حیدرآبادکو 24 گھنٹے پینے کاپانی فراہم کرے گا وہ بھی کے سی آر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایس کے اقتدار میں واپسی کے بعد وہ ذاتی طور پراس پروگرام پر عمل درآمد کی ذمہ داری لیں گے۔کانگریس حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام لگایاکہ وہ خواتین کے لیے مالی امداد کی اسکیموں اوربڑھے ہوئے پنشن سمیت کئی انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً ڈھائی سال اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس حکومت نے حیدرآباد کی ترقی کے لیے کوئی اضافی فنڈز خرچ نہیں کیے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی پر بی آر ایس حکومت کے دورمیں شروع کیے گئےاور مکمل کیےگئے منصوبوں، بشمول فلائی اوورز، ہاسپٹلوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کا بھی الزام لگایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande