ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مکامہ سے جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کی گرفتاری پر روک لگا ئی
- عدالت نےاسلحہ لہرانے اور وائرل ویڈیو معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیاگوپال گنج، 25 مئی (ہ س) ۔گوپال گنج میں ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے اسلحہ لہرانے اور فحش رقص وائرل معاملے میں پیر کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس دوران مکامہ
ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مکامہ سے جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کی گرفتاری پر روک لگا ئی


- عدالت نےاسلحہ لہرانے اور وائرل ویڈیو معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیاگوپال گنج، 25 مئی (ہ س) ۔گوپال گنج میں ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے اسلحہ لہرانے اور فحش رقص وائرل معاملے میں پیر کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس دوران مکامہ سے جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کی گرفتاری پر روک لگا دی گئی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 30 مئی کو ہوگی۔اس معاملے میں ایم ایل اے اننت سنگھ سمیت کل نو ملزم نامزد ہیں۔ حالانکہ عدالت نے تمام ملزمین میں سے صرف اننت سنگھ کو ہی راحت دی، ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔ دیگر ملزمین کو فی الحال کوئی راحت نہیں ملا ہے۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل کمار ہرش وردھن اور گوپال گنج سول کورٹ کے سینئر وکیل راجیش کمار پاٹھک نے عدالت میں اننت سنگھ کی نمائندگی کی۔ دفاعی وکلاء نے عدالت کے سامنے قانونی حقائق اور حالات کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی کہ ایم ایل اے کے خلاف فوری گرفتاری کی کارروائی ضروری نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان کی گرفتاری پر عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا۔دفاعی وکیل کمار ہرش وردھن نے عدالت کو بتایا کہ وائرل ویڈیو میں ترمیم کی گئی تھی اور ایم ایل اے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔سینئر وکیل راجیش کمار پاٹھک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیس کی اگلی سماعت 30 مئی کو ہوگی۔انھوں نے کہا کہ معالے میں آئی پی سی کی دفعہ 111 کو شامل کرنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، حالانکہ عدالت نے ابھی تک اس درخواست کو قبول نہیں کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ 3 مئی کو پیش آیا تھا۔ ایم ایل اے اننت سنگھ گوپال گنج ضلع کے میر گنج تھانہ علاقے میں واقع سمراو گاؤں میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں مبینہ طور پر کچھ لوگوں کو اسلحۃ کا نشان بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے اننت سنگھ نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کے پنڈال سے نکلنے کے بعد کیا ہوا اور جب وہ موجود تھے تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande