وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے محکمہ توانائی کے جائزہ اجلاس میں شمسی توانائی کے فروغ پر زور دیا
پٹنہ، 25 مئی (ہ س)۔بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کے روز محکمہ توانائی کی جائزہ میٹنگ لوک سیوک آواس، 1انے مارگ واقع سنکلپ میں کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ریاست میں سبز اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کی اسکیموں کے موثر نف
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے محکمہ توانائی کے جائزہ اجلاس میں شمسی توانائی کے فروغ پر زور دیا


پٹنہ، 25 مئی (ہ س)۔بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کے روز محکمہ توانائی کی جائزہ میٹنگ لوک سیوک آواس، 1انے مارگ واقع سنکلپ میں کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ریاست میں سبز اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کی اسکیموں کے موثر نفاذ پر خصوصی زوردیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی صارفین امداد اسکیم کے تحت ریاستی حکومت گھریلو صارفین کو ماہانہ 125 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر رہی ہے۔ صارفین کو شمسی توانائی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے، حکومت گھروں میں سولرپینل لگانے کی اسکیم پر عمل پیرا ہے، تاکہ ریاست شمسی توانائی کے شعبے میں خود انحصار بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کو فروغ دینے سے روایتی بجلی پر انحصار کم ہوگا اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرین اینڈ کلین انرجی کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے اور جہاں بھی سولر پینل لگائے جائیں ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے سولر پلانٹس لگانے کے لیے دیہی علاقوں میں معاش کرنے والے گروپوں کی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شمسی توانائی میں دیہی دلچسپی بڑھانے کے لیے سولر پلانٹس کے کام اور فوائد کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت کام کو تیز کیا جائے اور مزید گھروں کو اس سے جوڑا جائے۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ سولر پینل لگائیں۔ انہوں نے کٹیر جیوتی یوجنا کے تحت 10 لاکھ صارفین کے احاطے میں سولر پلانٹس لگانے کے ہدف کو تیزی سے حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے زرعی فیڈرز کی سولرائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ زرعی فیڈرز کو اس سکیم میں شامل کیا جائے تاکہ زرعی سرگرمیوں میں شمسی توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں محکمہ توانائی کے سکریٹری اجے یادو نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے محکمانہ اسکیموں کی تازہ ترین صورتحال، صارفین کو فوائد، پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم، بی پی ایل صارفین کے لیے سولرائزیشن پلان، جیویکا دیدیوں کے لیے اضافی مراعاتی اسکیم اور مستقبل کی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande