ہماچل میں بقرعید کی سرکاری تعطیل اب 27 کے بجائے 28 مئی کو ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
شملہ، 25 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش حکومت نے عید الضحیٰ (بقرعید) کی تعطیلات کے حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومت نے اس سے قبل بدھ 27 مئی کو اعلان کردہ گزیٹیڈ تعطیل میں ترمیم کی ہے اور اب جمعرات 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف س
BAKAR-ED-HOLIDAY-NOTIFICATION


شملہ، 25 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش حکومت نے عید الضحیٰ (بقرعید) کی تعطیلات کے حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومت نے اس سے قبل بدھ 27 مئی کو اعلان کردہ گزیٹیڈ تعطیل میں ترمیم کی ہے اور اب جمعرات 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 23 ​​اکتوبر 2025 کو جاری کی گئی چھٹیوں کی فہرست میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہماچل پردیش میں بقرعید کی گزیٹیڈ تعطیل اب 27 مئی کے بجائے 28 مئی کو ہوگی۔ حکومت نے یہ فیصلہ تہوار کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ سے کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2026 کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں اصل میں بقرعید کی تعطیل 27 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔ چاند نظر آنے اور تہوار کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے بعد، ہماچل حکومت نے بھی دیگر ریاستوں کی طرح چھٹیوں کی تاریخ میں تبدیلی کی۔ اب ریاست میں تمام سرکاری دفاتر، بورڈز، کارپوریشن اور تعلیمی ادارے 28 مئی کو بند رہیں گے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande