
حیدرآباد، 25 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم مودی کی عوام اور سیاسی قائدین سے پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی کی اپیل کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اپنے قافلے کی گاڑیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریونت ریڈی کے قافلے میں ایمبولنس کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے۔ کئی برسوں سے یہ روایت ہے کہ وزیر اعلی کے قافلے میں ایک ڈاکٹراورسپورٹ اسٹاف کے ساتھ ایمبولنس شامل رہتی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری علاج کیاجاسکے۔عہدیداروں نے بتایاکہ قافلے کی تعداد میں کمی کے تحت ایمبولنس کوہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعلی کے قافلے میں محض تین گاڑیاں شامل رہیں گی۔ پائیلٹ گاڑی کے بعد وزیراعلٰی کی کار رہے گی جس کے بعد سیکوریٹی کی ایک گاڑی ہوگی۔وزیراعلی کے ساتھ ان کے قریبی اسٹاف اور عہدیداروں کی بھی گاڑیاں شامل رہتی ہیں جواب قافلے کاحصہ نہیں رہیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی نے پولیس کو ہدایت دی کہ قافلے کی روانگی کے وقت ٹریفک کو نہ روکیں ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق