امت ٹھاکرے کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے آدتیہ ٹھاکرے
ممبئی، 24 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پرشیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے دادرمیں واقع شیو تیرتھ پہنچے۔ آدتیہ نے ٹھاکرے خاندان سے ملاقات کی
امت ٹھاکرے کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے آدتیہ ٹھاکرے


ممبئی، 24 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پرشیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے دادرمیں واقع شیو تیرتھ پہنچے۔ آدتیہ نے ٹھاکرے خاندان سے ملاقات کی اور امیت ٹھاکرے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں ٹھاکرے خاندانوں کی اس ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران ٹھاکرے برادران ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اسی کے بعد سے دونوں خاندانوں کے تعلقات میں قربت دیکھی جا رہی ہے۔ ایک دوسرے کے گھروں اور خاندانی تقریبات میں آنے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آدتیہ ٹھاکرے، راج ٹھاکرے کی دادر واقع رہائش گاہ شیو تیرتھ پہنچے اور امیت ٹھاکرے کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے۔ شیو تیرتھ پہنچنے پر راج ٹھاکرے خود استقبال کے لیے سامنے آئے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے ان کے پیر چھو کر آشیرواد لیا۔ اس کے بعد آدتیہ اور امیت نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ آدتیہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے امیت ٹھاکرے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر راج ٹھاکرے کی والدہ کندا ٹھاکرے کی موجودگی میں امیت ٹھاکرے نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ نوی ممبئی سے آئے منسے کارکنان امیت ٹھاکرے کے لیے ایک خصوصی کیک بھی لائے تھے، جس پر “نیٹ ہٹاؤ، دیش بچاؤ” درج تھا۔آدتیہ ٹھاکرے نے امیت کی والدہ اور اپنی چچی شرمیلا ٹھاکرے سے بھی ملاقات کی۔ کافی عرصے بعد دونوں نوجوان رہنماؤں آدتیہ اور امیت کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande