ڈوڈہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں، 24 مئی (ہ س)۔ عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے اور نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک شخص کو تقریباً تین سو گرام گانجہ سمیت گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈ
Drug


جموں، 24 مئی (ہ س)۔

عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے اور نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک شخص کو تقریباً تین سو گرام گانجہ سمیت گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک خان پلازہ سے پرماز روڈ تک پٹرولنگ پر مامور تھی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔پٹرولنگ کے دوران پرماز سے ڈوڈہ ٹاؤن کی جانب پیدل آ رہے ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران بیگ سے تقریباً 300 گرام گانجہ نما نشہ آور مادہ برآمد ہوا، جو کالے رنگ کے پلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت محمد امتیاز ولد محمد فل حسن سکنہ اندرپور بہار، حال مقیم ڈوڈہ کے طور پر کی ہے۔ ملزم موقع پر برآمد شدہ نشہ آور مادہ کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس کے بعد اسے گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 134/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/20 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande