کانگریس حکومت مفت بجلی ختم کرنے کی سازش رچ رہی ہے:بی آر ایس کا الزام
حیدرآباد، 24 مئی (ہ س)۔بھارت راشٹر سمیتی (بی آرایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر) نے ریاست میں پری پیڈ بجلی میٹر نصب کرنے کے فیصلے پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا اصل مقصد کسانوں کو دی
ریونت ریڈی اور بنڈی سنجے میں ملی بھگت : کے ٹی آرکا الزام


حیدرآباد، 24 مئی (ہ س)۔بھارت راشٹر سمیتی (بی آرایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر) نے ریاست میں پری پیڈ بجلی میٹر نصب کرنے کے فیصلے پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا اصل مقصد کسانوں کو دی جانے والی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنا اور بجلی کے شعبے کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنا ہے۔ اتوار کوحیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقے میں پارٹی کے اہم عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت پورے تلنگانہ میں زرعی موٹروں اور گھروں میں پری پیڈ بجلی میٹر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ مرحلہ وار مفت بجلی اسکیم کو واپس لیا جا سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کے ذریعے بجلی کے شعبے کو نجی کارپوریٹ اداروں کے سپرد کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس نے انتخابات سے پہلے ہی عوام کو خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تومفت بجلی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کے دباؤ کے باوجود پری پیڈ میٹرلگانے کی مخالفت کی تھی اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا تھا۔

بی آر ایس رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مکانات کی مسماری، مجوزہ ’فیوچر سٹی‘ پروجیکٹ اور موسیٰ ندی کی بحالی کے منصوبوں کو عوام مخالف قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande