امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی (ٹیسلا) کاحیدرآباد میں شوروم و سروس سنٹر
حیدرآباد ، 24 مئی (ہ س) ۔ امریکی الکٹرک وہیکل کمپنی (ٹیسلا) انڈیا کی ہندستان میں تیاری کے منصوبہ سے دستبرداری کی اطلاعات کے اندرون 2 یوم (ٹیسلا) کمپنی کے نمائندوں نے شہر حیدرآباد میں ’ٹیسلا‘ کمپنی کے شوروم اور سروس سنٹر کے قیام کے منصوبہ کا اظہ
امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی (ٹیسلا) کاحیدرآباد میں شوروم و سرویس سنٹر


حیدرآباد ، 24 مئی (ہ س) ۔

امریکی الکٹرک وہیکل کمپنی (ٹیسلا) انڈیا کی ہندستان میں تیاری کے منصوبہ سے دستبرداری کی اطلاعات کے اندرون 2 یوم (ٹیسلا) کمپنی کے نمائندوں نے شہر حیدرآباد میں ’ٹیسلا‘ کمپنی کے شوروم اور سروس سنٹر کے قیام کے منصوبہ کا اظہار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ (ٹیسلا) کمپنی کے ذمہ داروں نے ہندستان میں ٹیسلا کی تیاری کے مرکز کے قیام سے دستبرداری کے سلسلہ میں توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت ہند نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ’ٹیسلا‘ نے ہندستان میں اپنی گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ ترک کردیا ہے بلکہ گذشتہ ہفتہ بنگلورومیں (ٹیسلا) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ہندستان میں اپنی الکٹرک کارکے ماڈل وائی اورایل آئندہ برس اپریل میں لانچ کرے گی۔ بنگلورو میں (ٹیسلا) کے تجرباتی مرکز کے قیام کے دوران کئے گئے اس اعلان کے بعد ٹیسلا انڈیا کے عہدیداروں نے ریاستی وزیر بھاری صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی سے ملاقات کرتے ہوئے شہر حیدرآباد میں (ٹیسلا) کے شوروم کے علاوہ سروس سنٹر کے قیام کا منصوبہ سے واقف کروایا اور سلسلہ میں دلچسپی ظاہر کی ۔ وزیرڈی سریدھر بابو سے اس ملاقات کے دوران (ٹیسلا) انڈیا کے عہدیداروں نے کمپنی کو وسعت دیئے جانے کے سلسلہ میں تیار کئے گئے منصوبہ سے واقف کروایا اور مسٹر ڈی سریدھر بابو نے کمپنی کے ذمہ داروں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے الکٹرک وہیکل کے فروغ سے متعلق حکومت کے اقدامات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ میں الکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کررہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande