واشو بھگنانی نے ڈیوڈ دھون پر ناراضگی کا اظہار کیا
کبھی واشو بھگنانی اور ڈیوڈ دھون کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اب کھلے عام تنازعہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ واشو بھگنانی نے ڈیوڈ دھون پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران واشو بھگنانی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہدایت کار کو ”قلی ن
Vashu-Bhagnani-gets-angry


کبھی واشو بھگنانی اور ڈیوڈ دھون کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اب کھلے عام تنازعہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ واشو بھگنانی نے ڈیوڈ دھون پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران واشو بھگنانی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہدایت کار کو ”قلی نمبر 1“ کے ریمیک کے لیے ان کی حیثیت سے زیادہ فیس ادا کی تھی لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں انہیں تقریباً 27 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ واشو نے کہا کہ فلم بنانے اور اخراجات پر مکمل کنٹرول ڈیوڈ دھون کے ہاتھ میں تھا اور وہ محض نام کے پروڈیوسر تھے۔

واشو بھگنانی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈیوڈ دھون کی آنے والی فلم ’جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی کہانی ان کی 1999 کی سپر ہٹ فلم ’بیوی نمبر 1‘ سے ملتی جلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے گانے اور کہانی کے کچھ حصے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ واشو کے مطابق، کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران، ڈیوڈ دھون نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ’قلی نمبر 1‘سے ہوئے نقصان کی تلافی دونوں مل کر نئی فلم کے ذریعہ کریں گے ۔ اسی سلسلے میں، ”بیوی نمبر 1“ پر تقریباً چھ ماہ تک کام بھی ہوا، لیکن بعد یہ پروجیکٹ روک دیا گیا۔

پروڈیوسر نے اداکار ورون دھون پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہافلم سے ہوئے نقصان کے بعد ورون نے کبھی یہ جاننے کی زحمت نہیں کی کہ انہیں کتنا نقصان ہوا ہے۔ واشو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ”بیوی نمبر 1“ کا مقبول گانا ”چونری چونری“ نئی فلم میں استعمال کیا رہا ہے تو انہوں نے اس پر سوال اٹھایا۔

غورطلب ہے کہ ”جوانی تو عشق ہونا ہے“ میں مرونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڈے کے ساتھ ورون دھون ہیں۔ فلم 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande