لکھنؤ میں فریب گروہ کا سرغنہ سمیت تین افراد گرفتار
لکھنؤ، 23 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کرشنا نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز فریبی گروہ کے سرغنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔ یہ لوگ آٹو رکشا یا ٹیمپو میں بیٹھ کر مسافروں کو اپنا شکار بناتے تھے ۔ ان کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے
UP-CRIME-ACCUSED-ARRESTED-


لکھنؤ، 23 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کرشنا نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز فریبی گروہ کے سرغنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔ یہ لوگ آٹو رکشا یا ٹیمپو میں بیٹھ کر مسافروں کو اپنا شکار بناتے تھے ۔ ان کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے دھوکہ بازی اور فریب کے بہت سے واقعات کا پردہ فاش کیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس( ساؤتھ) رلاپلی بسنت کمار نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ فریب گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت بندو عرف چنکی ساکن ڈورپور گاو¿ں بھسمہ موضع دیویریا، گورکھپور، گیتا دیوی ساکن گورکھپور کی اور اسی ضلع کے سنگرام پور کے رہنے والے نرسنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ نرسنگھ اور چنکی رشتے میں داماد اور ساس ہیں ۔

تفتیش کے دوران ملزم بندو عرف چنکی نے اعتراف کیاکہ وہ اپنیگروہ کی سرغنہ ہے ۔ وہ اور گینگ کے دیگر ارکان ہوٹل کے کمرے کرائے پر لے کر یا جھگی جھونپڑی بنا کر مختلف بڑے شہروں میں عارضی طور پر رہائش پذیرہوتے ہیں۔ وہ پرہجوم علاقوں میں اہداف تلاش کرتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی بولیرو گاڑی کے ذریعہ واردات کو انجام دینے پہنچتے ہیں، جو بغیر لائسنس پلیٹ کے ہے۔ اس گاڑی کو نرسنگھ چلا کر لاتا ہے۔

گاڑی کو ہم لوگ کہیں سڑک کے کنارے کھڑی کرکے بڑے شہروں کے مصروف چوراہوں اور تیراہوں پر چھوٹے بچوں کے ساتھ کھڑے ہوکر وہاں سے گزرنے والے لوگوں کی ریکی کرتے ہیں۔جیسے ہی کوئی شخص آٹو یا ٹیمپو میں سوار ہوتا ہے، گینگ کے ارکان منصوبہ بند طریقے سے اسی گاڑی میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پہلے سے بیٹھے ہوئے مسافروں کو ہاتھوں اورپیروں سے دھکا-مکی کرکے انہیں الجھا دیتے ہیں۔ اس دوران گینگ کے دیگر ارکان صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کے ذریعہ پہنے گئے نے اور چاندی کے زیورات، پرس اور دیگر قیمتی سامان کو نہایت صفائی سے کاٹ کر چوری کر لیتے ہیں۔

ایک ماہ قبل، اسی طرح کرشنا نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب اسی طرح فریب کرکے ایک خاتون سے چین کی چوری ہوئی تھی اور 19 اور 20 مئی کو اودھ چوراہے سے مختلف اوقات میں ایک چین اور منگل سوتر چوری کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ ملزمین کے خلاف لکھنو¿ کے علاوہ کانپور نگر اور کشی نگر اضلاع کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ان سے چوری میں استعمال ہونے والی کار، زیورات اور 12000 روپے نقدی سمیت دیگر چیزیں برآمد کر لیں۔ پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande