
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فلموں کے ساتھ -ساتھ سوشل میڈیا پوسٹس اور پاپارازی کے ساتھ ہوئے تنازعہ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں پاپارازی ان سے معافی مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو رتیش دیش مکھ کی فلم ”راجہ شیواجی“ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی کا بتایا جا رہا ہے۔
سکسیز پارٹی میں بدلا ہوا ماحول نظر آیا
وائرل ویڈیو میں سلمان خان اور رتیش دیش مکھ کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران وہاں موجود پاپارازی نے سلمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان سے معافی مانگتے نظرآئے۔ سلمان نے پرسکون انداز میں ان کی بات سنی اور اچھے انداز میں ردعمل ظاہر کیا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین اس پر طرح طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
سلمان خان اسپتال کے باہر برہم ہوگئے تھے
دراصل،کچھ دن پہلے سلمان خان ممبئی کے باندرہ کے ہندوجا اسپتال گئے تھے جہاں انہیں پاپارازیوں نے گھیر لیا تھا۔ میڈیا فوٹوگرافر مسلسل تصویریں لے رہے تھے اور ان کی فلم ماتربھومی کے بارے میں سوالات پوچھ رہے تھے۔ سلمان غصے میں آگئے اور انہوں نے پاپارازی سے سوال کیا تھا کہ اگر ان کے خاندان کا کوئی فرد اسپتال میں داخل ہو تو کیا وہ تب بھی ایسا ہی سلوک کریں گے۔ جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد