جموں کے بنتلاب میں پل منہدم ہونے سے تین مزدور جاں بحق، ایک کو بچایا گیا
جموں, 02 مئی (ہ س)۔ جموں کے مضافاتی علاقہ بنتلاب کے تھتھر علاقے میں جمعہ کی شام ایک زیرِ مرمت پرانے پل کا حصہ اچانک منہدم ہونے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک مقامی مستری کو زندہ بچا لیا گیا۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے
Collapse


جموں, 02 مئی (ہ س)۔ جموں کے مضافاتی علاقہ بنتلاب کے تھتھر علاقے میں جمعہ کی شام ایک زیرِ مرمت پرانے پل کا حصہ اچانک منہدم ہونے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک مقامی مستری کو زندہ بچا لیا گیا۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد تین اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل، ایک کو اٹیچ جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت متعدد مزدور پل کی مرمتی کام میں مصروف تھے کہ اچانک پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی مستری کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش جاری رہی۔

بی جے پی ایم ایل اے شام لال شرما نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، سول انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ بعد ازاں ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق پل گزشتہ برس سیلاب سے متاثر ہو کر کمزور ہو چکا تھا اور اس وقت اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔ ریسکیو کارروائیاں اندھیرا چھا جانے کے باوجود رات بھر جاری رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande