نندربار میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی، زہر دے کر قتل کی کوشش
نندربار، 2 مئی (ہ س) ضلع نندربار کے اکلکووا تعلقہ میں ایک نوجوان لڑکی کو چار پہیہ گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے اور بعد ازاں زہریلا مادہ پلا کر قتل کرنے کی کوشش کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے سلسلے میں پولیس نے دو افراد کے
Crime Nandurbar Assault


نندربار، 2 مئی (ہ س) ضلع نندربار کے اکلکووا تعلقہ میں ایک نوجوان لڑکی کو چار پہیہ گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے اور بعد ازاں زہریلا مادہ پلا کر قتل کرنے کی کوشش کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے سلسلے میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تعلقہ کے اوغانی کے کمبھ یکھال پاڑا علاقے کے رہائشی آپسنگ دلا تڈوی اور چندا راما تڈوی نامی دو مشتبہ افراد لڑکی کے گھر کے قریب گاڑی لے کر کھڑے تھے۔ دونوں ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لڑکی کو فون کر کے بہانے سے گھر سے باہر بلایا اور کہا کہ وہ انگور لینے آئے ہیں۔

جیسے ہی لڑکی گھر سے باہر نکلی، دونوں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اور رومال سے اس کا منہ دبا کر زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور اسے ایک سنسان مقام پر لے گئے، جہاں آپسنگ دلا تڈوی نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعد اسے قتل کرنے کے ارادے سے زہریلا مادہ پلایا گیا۔

خوفزدہ لڑکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور سیدھا اپنے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مولگی پولیس اسٹیشن میں آپسنگ دلا تڈوی اور چندا راما تڈوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande