
پٹنہ ، 02 مئی (ہ س )۔ کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈر اور بھاگلپور ضلع کانگریس کمیٹی کی چیئرمین پروین شیر کشواہا کی جسد خاکی ہفتہ کے روز ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم لایا گیا۔جہاں بہا رریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش رام سمیت پارٹی کے سنیئر لیڈر اور کارکنان نے ان کے جسد خاکی پر گلپوشی کر جذباتی خراج عقیدت پیشکش کی اور انہیں آخری الوداع دیا۔
اس موقع ریاستی کانگریس صدرنے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروین سنگھ کشواہا ایک سرشار ، بہادر اور محنتی کانگریسی لیڈر تھے۔ انہوں نے زندگی بھر پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے اور معاشرے کے کمزور طبقہ کہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کے انتقال سے کانگریس خاندان کو ناقابل تلافی نقصان ہوئی ہے ۔
راجیش رام راہل گاندجی کے ذریعہ بھیجے گئے ماتمی پیغا م کو کانگریس رہنما اور کارکنان کے درمیان پڑھ کر سنایا ۔
پروین سنگھ کشواہا کی آخری رسومات کل صبح 10 بجے بھاگلپور ضلع کی ان کے آبائی گاؤں میںکیا جائیں گے۔ صداقت آشرم میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں کانگریس کی سینئر رہنما ، اہلکار اور کارکن موجود تھے۔
صداقت آشرم میں پروین سنگھ کشواہا کے جسد خاکی پر خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں قانون سازکونسل میں کانگریس لیڈر ڈاکٹر مدن موہن جھا ، سابق وزیر کرپاناتھ ریڈی، نریندر کمار ، ایم ایل اے سریندر کشواہا ، آر جے ڈی لیڈر موتونجے تیواری ، میڈیا چیئرمین راجیش راٹھور ، امیتا بھوشن ، برجیش منان ، سبودھ کمار ، برجیش پانڈے ، اسیت ناتھ تیواری ، منت رحمانی ، کمار آشیش ، ویدیا ناتھ شرما ، راجیو مہتا ، پنکج یادو ، رشی ، چندر پرکاش سنگھ ، کمال کملیش ، عمر خان ، ششی کانت تیواری ، کمل دیو نارائن شکلا ، منجیت خوشی ساہو ، ستیندر کمار سنگھ ، گنجن پٹیل ، سورج یادو ، اروندلال رجک ، ریتا سنگھ ، اشوک گگن ، منوج مہتا ، سادھنا رجک ، ششانت شیکھر ، پریم چند سنگھ ، پروفیسر وجے کمار ، نرنجن کمار ، ندیم اختر انصاری ، چندر بھوشن پنڈت ، سنجے پانڈے ، اشونی کمار شرما ، راہل پاسوان ، آشوتوش شرما ، وشال یادو ، راجندر چودھری ، وملیش تیواری ، ڈاکٹر امن کمار ، جگجیت سنگھ ، وکاس کمار جھا ، نیتو سنگھ نشاد ، دولت امام ، دھننجے شرما ، رنجیت یادو ، مرگیندر سنگھ ، راجیش مشرا ، رنجیت کمار والمیکی ، پریاگ سنگھکشواہا ، اجے پاسوان ، خوشبو وغیرہ شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan