
15 مئی کا دن عالمی تاریخ میں کئی اہم واقعات کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک خاتون نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آکسیجن سلنڈر کے بغیر ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی۔ اس جرات مندانہ کارنامے نے خواتین کی کوہ پیمائی کی صلاحیتوں کے بارے میں کئی تصورات کو بدل دیا۔
ان خاتون کا نام ایلیسن ہارگریوز ہے۔ اس برطانوی خاتون کوہ پیما نے اضافی آکسیجن اور کسی شیرپا کی مدد کے بغیر ماونٹ ایورسٹ فتح کیا تھا۔ انہوں نے یہ غیر معمولی کامیابی 13 مئی 1995 کو حاصل کی اور اس کے بعد 15 مئی 1995 کو دنیا بھر کے میڈیا میں اس خبر نے نئی تاریخ رقم کی۔ کوہ پیمائی کی تاریخ میں اس کامیابی کو آج بھی مشعلِ راہ مانا جاتا ہے، جہاں مشکل حالات اور کم آکسیجن کے باوجود چوٹی تک پہنچنا انتہائی چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اس کامیابی نے دنیا بھر کے کوہ پیماوں کو نئی ترغیب دی۔
اسی دن عالمی فاسٹ فوڈ صنعت کی بنیاد بھی رکھی گئی تھی۔ 15 مئی 1940 کو کیلیفورنیا کے سین برنارڈینو میں رچرڈ اور مورس میکڈونلڈز نامی دو بھائیوں نے ایک چھوٹا سا ریستوران شروع کیا تھا۔ یہی چھوٹا سا آوٹ لیٹ آگے چل کر عالمی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز میں بدل گیا۔
آج میکڈونلڈز دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں موجود ہے اور اس کے 35,000 سے زیادہ آوٹ لیٹس کام کر رہے ہیں۔ برگر، فرائز اور دیگر فاسٹ فوڈ اشیاء کے ذریعے اس برانڈ نے عالمی غذائی ثقافت کو گہرائی سے متاثر کیا ہے۔ مورخین کے مطابق، میکڈونلڈز کی کامیابی کی بڑی وجہ اس کا ’’فاسٹ سروس ماڈل‘‘ اور معیاری مینیو رہا، جس نے اسے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے میں مدد دی۔
15 مئی کا دن اس طرح جرات، جدت طرازی اور عالمی تجارتی توسیع- تینوں لحاظ سے بیحد خاص مانا جاتا ہے۔ ایک طرف جہاں یہ دن انسانی جرات اور کوہ پیمائی کی حدود کو چھونے کی کہانی سناتا ہے، وہیں دوسری طرف یہ جدید کارپوریٹ کلچر اور عالمی برانڈنگ کے عروج کی بھی علامت ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1242 - دہلی کے سلطان معز الدین بہرام شاہ کی فوج نے بغاوت کر دی اور سلطان کو قتل کر دیا۔
1957 - برطانیہ کی وزارتِ سپلائی نے اعلان کیا کہ بحر الکاہل میں کیے گئے سلسلہ وار تجربات کے تحت پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا گیا تھا۔
1958 - سوویت یونین نے اسپوتنک-3 راکٹ لانچ کیا۔
1999 - کویتی حکومت کی جانب سے خواتین کو پارلیمانی انتخابات میں حقِ رائے دہی فراہم کیا گیا۔
2002 - اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق پر پابندیوں کی توثیق کی۔
2003 - عراق جنگ میں امریکی افواج کے کمانڈر ٹامی فرینکس کے خلاف برسلز کی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا گیا۔
2005 - 20 سال بعد کینیڈا میں ہندوستان کا طیارہ اترا۔
2008 - سری لنکا حکومت نے دہشت گرد تنظیم ایل ٹی ٹی ای پر پابندی میں دو سال کی توسیع کی۔
2008 - ہندوستانی نژاد منجولا سود برطانیہ میں میئر بننے والی پہلی ایشیائی خاتون بنیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن