
حیدرآباد ، 13 مئی (ہ س)۔ بھارت راشٹرا سمیتی(بی آرایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے سدی پیٹ ضلع کے مارکوک منڈل کے ایراولی گاؤں میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر پارٹی کے اہم عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی، جہاں نئے ضلع اورحلقہ انچارجوں کی تقرری کے علاوہ پارٹی کو نچلی سطح سے مضبوط کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
تلنگانہ میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ترسیٹیں حاصل کرنے پر توجہ مرکوزکی گئی تھی، جس میں منڈل پریشد تالک کمیٹی (ایم پی ٹی سی) کے اراکین، ضلع پریشد تالک کمیٹی کے اراکین (زیڈپی ٹی سی)، اور منڈل پریشد صدور (ایم پی پی) کا انتخاب کیا جائے گا۔
بی آرایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ(کے ٹی آر)، سدی پیٹ کے ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ، مہیشورم ایم ایل اے پی سبیتا اندرا ریڈی، صنعت نگر کے ایم ایل اے ٹی سرینواس یادو، ایم ایل سی بی مدھوسودھن چاری، اورایم ایل سی ایل وی رمنا پرمشتمل حاضرین نے پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کے طریقوں پر اپنی رائے بتائی۔
اجلاس میں موجودہ اراکین کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی میں نئے اراکین کی رجسٹریشن کے لیے رکنیت سازی مہم کو تیزکرنے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران پارٹی کے اندرداخلی کمیٹیوں کی تقرری پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جس میں بنیادی طور پرریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کے مطابق پارٹی کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلیوں اور تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق