
نئی دہلی، یکم مئی (ہ س) ۔
سن رائزرس حیدرآباد نے نوجوان آل راو¿نڈر آر ایس امبریش کو آئی پی ایل 2026 کے بقیہ سیزن کے لیے سائن کیا ہے، وہ زخمی تیز گیند باز شیوم ماوی کی جگہ لیں گے۔
دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باو¿لر شیوم ماوی گروئن (ران) کی چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کو یہ تبدیلی کرنا پڑی۔ آر ایس امبریش ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے حال ہی میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 جیتا تھا۔ وہ 11 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے مشترکہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر اپنی جگہ بنائی تھی۔
دائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے اور بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے امبریس کو 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا گیا ہے۔ اب وہ کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ