مغربی بنگال کے کئی حصوں میں شدید بارش کی وارننگ
کولکاتا، یکم ،مئی (ہ س) ۔مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جمعہ سے اگلے ہفتے تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے علی پور ویدر آفس نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اور جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور تیز ہوائیں چل سکتی ہی
بارش


کولکاتا، یکم ،مئی (ہ س) ۔مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جمعہ سے اگلے ہفتے تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے علی پور ویدر آفس نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اور جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کلکتہ سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں پورا ہفتہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ کو کولکاتا، ہاوڑہ اور ہوگلی میں آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ہفتہ کو موسم میں کچھ راحت ہو سکتی ہے لیکن اتوار سے بارش میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔

اس کی وجہ سے دن کا درجہ حرارت دو سے تین ڈگری تک کم ہوسکتا ہے۔ شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور اضلاع میں جمعہ اور اتوار کے درمیان موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی اضلاع جیسے کہ بانکوڑا، پرولیا اور جھاڑگرام میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

شمالی بنگال کے اضلاع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ دارجلنگ اور کلمپونگ جمعہ سے اتوار تک مسلسل بارش ہو سکتی ہے۔ جلپائی گوڑی، علی پوردوار اور کوچ بہار اضلاع میں مزید احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جمعہ کو جلپائی گوڑی میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ علی پور دوار اور کوچ بہار میں جمعہ سے اتوار تک بہت زیادہ بارش کی توقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande