ٹرمپ کا گرین لینڈ پر نیا محاذ کھولنے کا اشارہ، نیٹو کو دھمکی
واشنگٹن، 9 اپریل (ہ س) ایران میں جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو دھمکی دیتے ہوئے گرین لینڈ کو ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے ایران جنگ میں نیٹو کی حمایت نہ کرنے پر س
دھمکی


واشنگٹن، 9 اپریل (ہ س) ایران میں جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو دھمکی دیتے ہوئے گرین لینڈ کو ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے ایران جنگ میں نیٹو کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کی ہے اور گرین لینڈ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا ہے۔

ٹرمپ کی یہ دھمکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بدھ کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایران جنگ کے دوران نیٹو کے تعاون میں کمی پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کے دوران نیٹو کے بارے میں اپنی شکایات کا اعادہ کیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، جب ہمیں ان کی ضرورت تھی تو نیٹو وہاں نہیں تھا، اور اگر ہمیں دوبارہ ضرورت پڑی تو وہ وہاں نہیں ہوں گے۔ گرین لینڈ کو یاد رکھیں، وہ بڑاخراب برف کا ٹکڑا!!!

اس ملاقات سے پہلے جب ایران نے آبنائے ہرمز کو مو¿ثر طریقے سے بند کیا تھا، ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر نیٹو ممالک نے ان کی کال کو نظر انداز کیا تو امریکہ نیٹو سے نکلنے پر غور کر سکتا ہے۔ ٹرمپ کے بار بار کہنے کے باوجود یورپی ممالک نے اس معاملے پر امریکا کا ساتھ نہیں دیا اور کئی نیٹو ممالک نے امریکی حملوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔ تب سے ٹرمپ نے نیٹو پر سخت تنقید کی ہے۔

گرین لینڈ نیٹو کے رکن ڈنمارک کا نیم خودمختار علاقہ ہے۔ اس سال کے شروع میں ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے بات چیت کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔

سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں، کانگریس نے 2023 میں ایک قانون پاس کیا جس کے تحت کسی بھی امریکی صدر کو نیٹو سے دستبرداری کے لیے کانگریس کی منظوری درکار تھی۔ طویل عرصے سے نیٹو کے ناقد رہنے والے ٹرمپ نے اپنی پہلی میعاد کے دوران کہا تھا کہ نیٹو سے انخلا کا اختیار صرف ان کے پاس ہے۔

نیٹو کی بنیاد 1949 میں یورپ کو سوویت یونین کے خطرے سے بچانے کے لیے رکھی گئی تھی۔ نیٹو کے 32 رکن ممالک کا بنیادی عزم ایک باہمی دفاعی معاہدہ ہے، جو کسی ایک پر حملے کو سب پر حملہ تصور کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande