
جموں, 09 اپریل (ہ س)ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند رہنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو جمعرات کے روز ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔حکام کے مطابق 270 کلومیٹر طویل یہ اہم شاہراہ پیر کی صبح متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہو گئی تھی۔ منگل کو کچھ دیر کے لیے ٹریفک بحال کیا گیا، تاہم مزید دو بڑی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسے دوبارہ بند کرنا پڑا۔
ٹریفک پولیس نے شلگڈی، بانہال، ڈگڈول، خونی نالہ، کرول برج اور چندرکوٹ میں ملبہ ہٹانے کے بعد 900 سے زائد گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر