
بیجنگ ،09اپریل (ہ س )۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا۔میڈیارپورٹوں کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چین تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ