جدید ترقی کو روایات اور اخلاقی اقدار کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے: نائب صدرجمہوریہ
آئی جی این او یوکانووکیشن میں 3.2 لاکھ سے زیادہ طلبانے ڈگریاں، ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س) نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے منگل کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( آئی جی این او یو) کے 39ویں کانووکیشن سے خطاب کرت
ترقی


آئی جی این او یوکانووکیشن میں 3.2 لاکھ سے زیادہ طلبانے ڈگریاں، ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے

نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س) نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے منگل کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( آئی جی این او یو) کے 39ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی ترقی اور جدید ترقی کو اخلاقی اقدار اور ہندوستانی روایات کے ساتھ متوازن کرنا ضروری ہے، تاکہ ایک جامع اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر ہوسکے۔

اس موقع پر 3.2 لاکھ سے زائد طلباءکو ڈگریاں، ڈپلومے اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے ڈیجی لاکر کے ذریعے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور آئی جی این او یو سابق طلباءپورٹل کا بھی آغاز کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت تعلیم اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے لیکن اسے ذمہ داری اور جوابدہی کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اخلاقی اقدار میں پنہاں ہے اور ترقی کی طرف آگے بڑھتے ہوئے روایات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ اخلاقیات کی رہنمائی میں سائنسی ترقی کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے آئی جی این او یوکے کردار کی تعریف کی اور اسے ملک میں جامع اور قابل رسائی اعلی تعلیم کا ایک مضبوط ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے لاکھوں طلباءکو فاصلاتی تعلیم کے ذریعے تعلیم فراہم کرکے سماجی مساوات اور مواقع کو وسعت دی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آئی جی این او یو میں 1.4 ملین سے زیادہ طلباءہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور دیہی علاقوں کے طلباءکی ہے۔ یہ یونیورسٹی تعلیم کو جمہوری بنانے کی ایک طاقتور مثال ہے۔ کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران، I آئی جی این او یو نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم اور ای-گیان کوش کے ذریعے بلاتعطل تعلیم کو یقینی بنایا۔

انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام اور متعدد ایگزٹ آپشنز کو تعلیمی نظام میں لچک لانے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔

اس تقریب میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، آئی جی این او یو کے وائس چانسلر پروفیسر اوما کنجیلال اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande