یوپی اے ٹی ایس نے شاملی سے چار مشتبہ افراد کو اٹھایا
لکھنؤ، 7 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے شاملی ضلع کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک خاتون سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ان پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سہارنپورس
UP-ATS-ACCUSED-ARRESTED-


لکھنؤ، 7 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے شاملی ضلع کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک خاتون سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ان پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سہارنپورسے آئی اے ٹی ایس ٹیم نے منگل کی صبح شاملی ضلع کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ کیرانہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد ٹیم چاروں کو اپنے ساتھ لے گئی۔

محلے والوں کا کہنا ہے کہ راشد اور اس کی بیوی سمیت چار دیگر افراد کو کار سوار لوگوں اپنے ساتھ لے گئے۔ راشد اس سے قبل بھی نقلی کرنسی کے جرم میں جیل جا چکا ہے۔ مقامی پولیس حکام نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اے ٹی ایس کے چھاپے کے بعد علاقے میں طرح طرح کی قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے ۔ اے ٹی ایس نے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande