گوہاٹی کے بامونی میدان میں زبردست آتشزدگی، کئی گھر تباہ
گوہاٹی، 7 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی کے بامونی میدان علاقے میں واقع انورادھا ریلوے کالونی میں کل دیر رات ایک زبردست آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک شکل اختیار کر
Massive-Fire-Breaks-Out-in-Bam


گوہاٹی، 7 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی کے بامونی میدان علاقے میں واقع انورادھا ریلوے کالونی میں کل دیر رات ایک زبردست آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک شکل اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق تقریباً سات سلنڈر ایک ساتھ پھٹنے کا شبہ ہے۔ حادثے میں تقریباً 50 سے 60 مکانات تباہ ہو گئے جس سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانا شروع کردیا۔ ریلوے کالونی میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

حادثے میں مبینہ طور پر متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande