
سرینگر، 07 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو غیر ملکی دہشت گردوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک بڑے بین ریاستی ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے تصدیق کی کہ گرفتار افراد میں لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ مطلوب دہشت گرد عبداللہ عرف ابو ہریرہ بھی شامل ہے، جو گزشتہ 16 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے بین ریاستی ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کی کارروائی کئی ریاستوں میں متعدد مقامات پر کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا، دیگر افراد، جنہیں گرفتار کیا گیا ہے، میں ایک اور پاکستانی دہشت گرد عثمان عرف خبیب اور سری نگر کے تین رہائشی - محمد نقیب بھٹ، عادل رشید بھٹ اور غلام محمد میر عرف ماما شامل ہیں۔افسر نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir