
۔مرنے والوں کے لواحقین کو 21 لاکھ روپے ملے گا معاوضہ
رام گڑھ، 7 اپریل (ہ س)۔ رام گڑھ تھانہ علاقہ کے ہیسلا گاو¿ں میں جھارکھنڈ اسٹیل پلانٹ (جے ایس پی) میں فرنیس پھٹنے سے آگ لگنے سے زخمی ہونے والے ایک اور کارکن کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ شدید طورپر زخمی کارکن برج لال بیدیا نے پیر کی دیر رات رانچی کے دیوکمل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس سے قبل اشوک بیدیا اور اکھل رائے کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ مزید چار کارکن اب بھی اپنی جانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
معاوضے کی رقم پر اتفاق رائے، احتجاج ختم
معاوضے اور مختلف مطالبات پر مذاکرات پیر کی رات دیر گئے اختتام پذیر ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ، گاو¿ں والوں اور پلانٹ انتظامیہ نے چھ نکات پر اتفاق کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 21 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔ تمام زخمی کارکنوں کا مناسب اور مفت علاج کیا جائے گا۔ جب تک وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو جاتے، انہیں اپنی باقاعدہ اجرت ملتی رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام مزدوروں کو کم از کم اجرت کا فائدہ دیا جائے گا۔ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی )کی سہولت کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تین ماہ کے اندر پلانٹ انتظامیہ آلودگی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد