ایران میں تہران اور آس پاس کے حصوں پر زبردست حملے
ایران میں تہران اور آس پاس کے حصوں پر زبردست حملے تہران/تل ابیب/واشنگٹن، 07 اپریل (ہ س)۔ امریکہ-اسرائیل کا ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع کردہ مربوط فوجی آپریشن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ خوفناک ہوتا جا رہا ہے۔ ایران نے دشمن ممالک اور ان کے اتحادیوں
ایران میں تہران اور آس پاس کے حصوں پر زبردست حملے


ایران میں تہران اور آس پاس کے حصوں پر زبردست حملے

تہران/تل ابیب/واشنگٹن، 07 اپریل (ہ س)۔ امریکہ-اسرائیل کا ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع کردہ مربوط فوجی آپریشن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ خوفناک ہوتا جا رہا ہے۔ ایران نے دشمن ممالک اور ان کے اتحادیوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ یہ جنگ آج صبح 39 ویں دن میں داخل ہو گئی۔ اسرائیل نے منگل کو طلوع فجر سے پہلے ایران کے کئی شہروں پر شدید حملے کیے ہیں۔ اس دوران جیسے جیسے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہرمز کو کھولنے کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے مغربی ایشیا میں خوف کا ماحول گھر کر رہا ہے۔ ایران کہہ چکا ہے کہ اسے ٹرمپ کی وارننگ کی پرواہ نہیں۔ اگر اس کے پلوں اور بجلی گھروں کو ٹرمپ نے نشانہ بنایا تو وہ بھی ویسا ہی جواب دے گا۔

دی ٹائمز آف اسرائیل، سی بی ایس نیوز اور الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح بتایا کہ اس نے دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے اسرائیل کی فوج نے اپنے اہداف کی فہرست جاری کی۔ ان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کئی ٹھکانے، میزائل سائٹیں اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس شامل تھے۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا کہ انہی اہداف پر میزائلوں، راکٹوں اور ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تہران کے علاوہ دارالحکومت کے مغربی مضافاتی علاقے کرج میں زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک زوردار دھماکہ میہر آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس ہوا ہے۔ اس ہوائی اڈے کے پاس شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جب حملہ نہ ہوا ہو۔ دوسری طرف، پیر کو پورے ایران میں ہونے والے امریکہ-اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون نے خلیجی ممالک میں موجود اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر وارننگ دی ہے کہ اگر منگل کی ڈیڈ لائن تک آبنائے ہرمز پوری طرح سے نہیں کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کی وارننگ کے درمیان وائٹ ہاوس نے پیر کو ایک بیان میں انتباہ دیا کہ ’اگر ایران بات چیت میں سنجیدگی سے شامل ہونے میں ناکام رہتا ہے، تو کل رات اسے پتھروں کے دور میں بھیج دیا جائے گا۔‘ وائٹ ہاوس کی چیف ڈپٹی پریس سکریٹری انا کیلی نے کہا کہ ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ اس ٹیم نے بات چیت شروع کرنے کی پہل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande