وزیراعظم نے ویتنام کے نئے صدر ٹو لام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ٹو لام کو ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ نئے صدر کی قیادت میں ہندوستان اور ویتنام کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لک
وزیراعظم نے ویتنام کے نئے صدر ٹو لام کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ٹو لام کو ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ نئے صدر کی قیادت میں ہندوستان اور ویتنام کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ دونوں ممالک اور خطے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدر ٹو لام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون کی نئی جہتیں قائم ہوں گی۔قابل ذکر ہے کہ ویتنام کی قومی اسمبلی کے 16ویں اجلاس میں لام کو متفقہ طور پر 2026-2031 کی مدت کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ 69 سالہ اس عہدے پر پانچ سال تک خدمات انجام دیں گے۔ الیکشن کے بعد انہوں نے منگل کو آئین کے مطابق اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور ملک، عوام اور آئین کے ساتھ مکمل وفاداری کے ساتھ خدمت کرنے کا عہد کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande