
دہلی-این سی آر میں بارش، موسم خوشگوار ہوا
نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ قومی دارالحکومت کے علاقے (دہلی-این سی آر) میں آج صبح بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ کچھ مقامات پر تو ابھی بھی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ آسمان پر بادلوں کا ڈیرا ہے۔ ہوا میں خنکی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات دہلی-این سی آر میں آج اور کل مغربی ڈسٹربنس کے باعث ہلکی بارش اور تیز ہواوں کی پیش گوئی کر چکا ہے۔ دہلی-این سی آر ایک بڑا میٹروپولیٹن علاقہ ہے، جس میں دہلی کے ساتھ ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کے پڑوسی اضلاع شامل ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے موسم میں آئی اس تبدیلی کی وجہ نئے مغربی ڈسٹربنس کی سرگرمی کو بتایا ہے۔ محکمہ نے آج اور کل ہلکی بارش کے درمیان 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ظاہر کی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ درجہ حرارت میں بھی تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کی گراوٹ آ سکتی ہے۔ اس دوران موسم خوشگوار رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن