مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان نیوز چینلز کی ٹی آر پی پر پابندی میں چار ہفتوں کی مزید توسیع
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ٹی وی نیوز چینلز کے ٹی وی ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) کو مزید چار ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم بحران کے وقت پھیلنے والی قیاس آرائیوں اور سنسنی خیز خبروں پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزارت
Centre-increases-ban-on-trp-


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ٹی وی نیوز چینلز کے ٹی وی ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) کو مزید چار ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم بحران کے وقت پھیلنے والی قیاس آرائیوں اور سنسنی خیز خبروں پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے یہ ہدایت براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی ) کو اسرائیل -ایران تنازع کے دوران جھوٹی اور فرضی خبریں نشر کرنے کے بعد دی ہے تاکہ عوام میں دہشت نہ پھیلے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ کچھ نیوز چینل غیر ضروری طور پر جنگی صورتحال کو سنسنی خیز طریقے سے نشر کر رہے ہیں۔ اس طرح کے مواد سے عام لوگوں میں الجھن اور خوف پیدا ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کے خاندانوں میںمزید بے چینی اور عدم تحفظ کے جذبات کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ٹی وی نیوز چینلز کی ٹی آر پی رپورٹنگ کو چار ہفتوں کے لیے روک دیا ہے۔ اس عرصے کے دوران چینلز کی کارکردگی کو معمول کے عمل کے تحت جانچا نہیں جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کی روشنی میں 6 مارچ کو حکومت نے نیوز چینلز کی ٹی آر پی رپورٹنگ کو چار ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande