پونچھ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے سی آر پی ایف کا جوان جاں بحق
جموں, 07 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کے روز سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس کی سروس رائفل اچانک چل گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سی آر پی ایف کی 38ویں بٹالین سے وابست
پونچھ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے سی آر پی ایف کا جوان جاں بحق


جموں, 07 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کے روز سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس کی سروس رائفل اچانک چل گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سی آر پی ایف کی 38ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور پونچھ قصبہ میں تعینات تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوان کی بندوق سے اچانک فائر ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے اس ضمن میں پونچھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande