اوم برلا گوا میں سی پی اے انڈیا زون 7کی پہلی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کے زون 7 کی پہلی دو روزہ کانفرنس 9 اپریل سے گوا کی راجدھانی پنجی میں منعقد ہو
CPA-INDIA-ZONE-CONFERENCE


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کے زون 7 کی پہلی دو روزہ کانفرنس 9 اپریل سے گوا کی راجدھانی پنجی میں منعقد ہوگی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق، 2024 میںسی پی اے انڈیا ریجن کا زون 7 گوا، گجرات اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلیوںسے مل کر بناہے۔ اس کو 9خطوں میں ازسرنو ترتیب دیئے جانے کے بعد یہ زون 7 کی پہلی کانفرنس ہے۔ فی الحال، گجرات قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اس زون کے چیئرمین ہیں۔

دو روزہ کانفرنس میں ہندوستان کے مستقبل اور علاقائی چیلنجوں سے متعلق دو اہم ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میں سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں نوجوان اراکین قانون سازاسمبلی کا کردار اور ان کی ذمہ داری اور زون 7 کی ریاستوں کے لیے تجارت، سیاحت، شہری کاری، ماحولیات اور ساحلی رابطوں کے شعبوں کو بہتر اور مربوط کرنا شامل ہے۔

یہ کانفرنس 10 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔ گوا کے گورنر پی اشوک گجپتی راجو اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ساتھ ہی، لوک سبھا کے اسپیکر بھی موجود ہوں گے۔

یہ تقریب پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف ریاستوں سے قانون سازی کے تجربات کااشتراک کرنےکے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی،جس سے خطے کی مجموعی ترقی کو نئی سمت ملے گی۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر اور گجرات قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شنکر بھائی چودھری بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، راجستھان اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے صدر نشیں کے علاوہ گوا کے مرکزی وزراء، گوا کے ارکان پارلیمنٹ اور تینوں رکن ریاستوں کے ایم ایل اے بھی شرکت کریں گے۔ خطبہ استقبالیہ گوا قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر گنیش گاونکر پیش کریں گے، جبکہ اظہار تشکر قانون ساز امور کے وزیر موون گوڈینہو پیش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande