
نئی دہلی، 07 اپریل (ہ س)۔ پاکستان نے اس سال بیساکھی کے موقع پر ہندوستان سے 2800 سے زیادہ تیرتھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا ہے۔دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے منگل کو کہا کہ بیساکھی کے تہوار کے موقع پر 10 سے 19 اپریل 2026 تک پاکستان میں منعقد ہونے والے سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے ہندوستان سے 2,800 سے زائد زائرین کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال خالصہ ساجنا دیوس یعنی بیساکھی کے مبارک موقع پر ہندوستان سے سکھ یاتریوں کے گروپ پاکستان کے تاریخی گردواروں کا دورہ کرنے کے لئے جاتے ہیں۔ اس یاترا کا اہتمام شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کرتی ہے، جو یاتریوں کے سفر اور انتظامات کا بندوبست کرتی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد