آسام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.8؛ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
گوہاٹی، 7 اپریل (ہ س)۔ آسام میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر دوبج کر 18منٹ اور 31سیکنڈ پر محسوس کئے گئے۔ انڈین سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ناپی گئی ۔ اس کا مرکز آسام کے ہیلاکا
Assam-Hailakandi-Earthquake


گوہاٹی، 7 اپریل (ہ س)۔ آسام میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر دوبج کر 18منٹ اور 31سیکنڈ پر محسوس کئے گئے۔

انڈین سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ناپی گئی ۔ اس کا مرکز آسام کے ہیلاکاندی ضلع میں زیر زمین تقریباً 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز 24.823 شمالی عرض البلد اور 92.634 مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لوگوں کو مستعد رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande